کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک

کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پرٹارگٹڈ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران طالبان  دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عاصم خان اورعرفان گل کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1855730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =