کراچی میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ میمن گوٹھ میں اسماعیل شاہ مزار کے قریب مقابلے کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ میمن گوٹھ میں اسماعیل شاہ مزار کے قریب مقابلے کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے میں اسماعیل شاہ مزار کے قریب وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزاورپولیس نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت زاہد، ناصر، حبیب عرف فوجی اور اللہ بخش عرف گڈو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور پاکستان بھر میں وہابی مدارس میں خودکش حملہ آوروں کی تربیت کی جاتی ہے۔

News Code 1857425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =