کراچی میں پولیس کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں 6 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں 6  طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ضیا کالونی میں پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق طالبان پاکستان اور سوات سے ہے۔پولیس کےمطابق ملزمان ایس ایچ او مومن آباد پر حملے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ان کے قبضے سے چھینی ہوئی گاڑی برآمد کی گئی ہے جب کہ گاڑی سے دستی بم اور بال بم بھی ملے ہیں۔ادھر کراچی کے علاقے نیپئر میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

News Code 1856991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =