کراچی رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  دھماکہ نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب واقع رینجرز کی چوکی کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ دھماکے کے بعد سات نمبر پل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین اورتفصیلات جمع کررہے ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

News Code 1861070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =