مہاراشٹرا میں پکنک کے دوران  13 طلبہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنوب میں واقع مراد آباد کے ساحلی علاقے میں کالج کی جانب سے پکنک پر آئے 13 طلبہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنوب میں واقع مراد آباد کے ساحلی علاقے میں کالج کی جانب سے پکنک پر آئے 13 طلبہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی سے 140 کلومیٹر دور ساحلی علاقے میں کالج کے طلبا پکنک منانے آئے تھے کہ اس دوران 30 طلبہ سمندر میں نہانے کی غرض سے گئے اور بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔ مقام پولیس کے مطابق 155 طلبا کے قافلے میں سے 30 طلبا نہانے کی غرض سے سمندر میں گئے اور ڈوب کر ہلاک ہوگئے، طلبہ کی عمریں 19 سے 23 سال کے درمیان ہیں جب کہ ڈوبنے والے 13 طلبا  کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا میں 10 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں جب کہ ریسکیو کی ٹیموں کے ساتھ پولیس ،نیوی، کوسٹ گارڈ اور مقامی لوگ بھی دیگر طلبہ کی تلاش کررہے ہیں۔

News Code 1861514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =