15 دسمبر، 2015، 4:02 PM

سندھ میں سیاسی جماعتوں میں تصادم میں 4 افراد ہلاک

سندھ میں سیاسی جماعتوں میں تصادم میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک، جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیت 4 افراد ہلاک، جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب دونوں جماعتوں کے کارکن انتخابی ریلی کے دوران سانگھڑ کے رحمانی چوک پر ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ تصادم کے دوران دونوں جماعتوں کے مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کی زد میں آکر 2 پولیس کانسٹیبلز اور پی پی پی کے مقامی رہنما گل محمد مری سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ غلام حیدر جمالی سے رپورٹ طلب کرلی۔

News ID 1860332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha