مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ سندھ کے27 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے، وہ سید قائم علی شاہ کے استعفے کے بعد وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ سید مرادعلی شاہ کا مقابلہ پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان سے تھا، سید مراد علی شاہ نے 88جبکہ خرم شیر زمان نے 3ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آج شام 7بجے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ان سے حلف لیں گے۔ سید مراد علی شاہ کے قائد ایوان منتخب ہونے سے پہلے سید قائم علی شاہ نے قیادت کے کہنے پر 27 جولائی کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ سید مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ بھی سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ سندھ کے27 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے، وہ سید قائم علی شاہ کے استعفے کے بعد وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ سید مرادعلی شاہ کا مقابلہ پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان سے تھا، سید مراد علی شاہ نے 88جبکہ خرم شیر زمان نے 3ووٹ حاصل کیے ہیں۔
News ID 1865847
آپ کا تبصرہ