کراچی میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقہ منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 8 وہابی دہشت گرد ہلاک اور ایس ایچ او غلام رسول سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 8 وہابی دہشت گرد ہلاک اور ایس ایچ او غلام رسول سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے منگھو پیر میں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے بعد ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک اور ایس ایچ او غلام رسول سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق نے منگھو پیر میں کارروائی کے دوران مارے جانے والے ملزمان کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو محرم الحرام کے دوران بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لئے منگھو پیر میں جمع ہوئے تھے۔

News Code 1858930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =