پاکستان میں پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک

پاکستان میں چار سدہ کے علاقہ ماجوکی میں وہابی دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چار سدہ کے علاقہ ماجوکی میں وہابی دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  ایس ایچ او ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح وہابی دہشت گردوں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ایوب خان ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او کی لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1876349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha