کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گرد واقعہ سے چند لمحے پہلے ہیلمٹ پہنے بریانی کی دکان پر آیا تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد ماضی میں ایک وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے وابستہ رہا ہے دہشت گرد کو مزید تفیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل کراچی کے علاقے  اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1863459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =