مینگورہ میں دو فریقوں میں تصادم کے نتیجےمیں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ سوات کے شہر مینگورہ کے نواحی علاقے بلوگرام میں دو فریقوں میں تصادم کے نتیجے میں تین بھائی اورایک بہن ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ  سوات کے شہر مینگورہ کے نواحی علاقے بلوگرام میں دو فریقوں میں تصادم سے تین بھائی اورایک بہن جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کے بعد پیش آیا۔  جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی فریق کے 3 بھائی معاذ، فیاض،شوکت اوران کی بہن شکیلہ شامل ہیں ،جبکہ مخالف فریق کےایک شخص مشتاق کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

News Code 1861934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =