کراچی میں  رینجرز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں ٹول پلازہ کے قریب رینجرز سے مقابلے کے دوران 4 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ٹول پلازہ کے قریب رینجرز سے مقابلے کے دوران 4 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق ٹول پلازہ کے قریب کاٹھور روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جس پر وہاں چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم  دہشت گرد تنظیم طالبان  سے تھا جن کی شناخت محمد آصف ، عامر، وسیم اور یونس عرف چونتیس کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، اِغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

News Code 1857019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =