مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ہلمند میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں 11 افغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹوکے مبینہ فضائی حملے میں مرنے والے سرکاری ملازمین کاتعلق افغان وزارت داخلہ کے انسداد منشیات کے محکمے سے بتایا گیا ہے۔ افغانستان میں تعینات مغربی دفاعی تنظیم نیٹوکے بین الاقوامی دستوں کی اعلیٰ کمان نے فوری طورپر اس مبینہ حملے کی تصدیق یااس پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ حملے میں 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
افغان صوبے ہلمند میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں افغان 11پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1857988
آپ کا تبصرہ