کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

پاکستانی شہر کراچی میں دو مختلف مقامات پر جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی شہر کراچی میں دو مختلف مقامات پر جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک دو اور آٹھ میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں چودہ سالہ سرفراز ،سات سالہ محسن، پندرہ سالہ رابعہ ،اٹھارہ سالہ مہناز اور اسی سالہ ساحبو بی بی شامل ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ سے دونوں مقامات پر ستر سے زائد جھونپڑیاں جلنے سے کئی بچے بھی جھلس گئے۔ حکام نے آگ کو اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1859210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =