مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوبی علاقے میں مارکیٹ کے باہر ٹھیلوں میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ بجلی کے تاروں میں اچانک لگی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی ٹھیلوں کو لپیٹ میں لے لیا جس نتیجے میں ٹھیلوں پر سوئے ہوئے 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 13 دکاندار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوبی علاقے میں مارکیٹ کے باہر ٹھیلوں میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1859244
آپ کا تبصرہ