مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ایک نائٹ کلب میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کلب میں 400 افراد موجود تھےجبکہ باہر نکلنے کے لیے صرف ایک دروازہ کھلا تھا جس کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 25 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ رومانیہ کے وزات صحت کے حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو بھگڈر کے باعث جسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب رومانیہ کے صدر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ہماری قوم اور میرے لیے بھی ایک دکھ بھرا واقعہ ہے۔
رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ایک نائٹ کلب میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859239
آپ کا تبصرہ