کراچی میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4057640 -
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ گارڈن جیلانی مسجد کے قریب سلنڈر لیک ہونے کے باعث مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ گارڈن جیلانی مسجد کے قریب سلنڈر لیک ہونے کے باعث مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب لسبیلہ سے تفریح پر جانے والی مسافر وین میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں موقع پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کرہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک  ہونے والوں میں 45 سالہ محمد سلیم، اہلیہ 40 سالہ نیلوفر، دو بیٹے 2 سالہ عبدالہادی اور14 سالہ شہریار، 45 سالہ بینش اوران کی بیٹی 14 سالہ مہوش شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ چوک کے رہائشی دو خاندان پکنک منانے کی غرض سے ہاکس بے جارہے تھے کہ گارڈن کے مقام پر وین میں موجود گیس سلنڈر اچانک لیک ہونے سے وین میں آگ لگی جس کے فوراً بعد وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے دو بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی لیکن پیچھے بیٹھے 6 افراد باہر نہ نکل سکے اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

7 + 7 =