پیرس میں ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے ایٹینتھ ڈسٹرکٹ کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ 100 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فرانسیسی حکام کے مطابق فلیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1857842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =