مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گھانا کے دارالحکومت میں پیٹرول پمپ پر دھماکے اوراس کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ پہلے قریبی ٹرک اڈے پر آگ لگی اور اس نے پیٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پورے اسٹیشن کو راکھ کا ڈھیر بنادیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ موسلادھار بارش کے باعث لوگوں نے پیٹرول پمپ پرپناہ لے رکھی تھی اور جب پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے دھماکہ ہوا تو لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں اتنی بری طرح جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت ایک مسئلہ بن گیا ہے۔
گھانا کے دارالحکومت میں پیٹرول پمپ پر دھماکے اوراس کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1855584
آپ کا تبصرہ