مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں قائم ایک غیر رجسٹرڈ اولڈ ہاؤس میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
کیف کے جنوبی علاقے لٹوشکی کے گاؤں مں واقع اولڈ ہاؤس کی 2 منرلہ عمارت میں آتشزدگی کے نیتجے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یوکرائن کی ایمرجنسی سروس کے سرابرہ میکولا شیچوٹکن کے مطابق اتوار کو علی الصبح اولڈ ہاؤس سے ملحقہ ایک گھر میں آگ لگی جس نے بعدازاں اولڈ ہاؤس کی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب آگ لگی تو اُس وقت اولڈ ہاؤس میں 35 افراد موجود تھے، جن میں سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 18 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا، جن میں سے 5 افراد کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ