کویت میں گھر میں آگ لگنے سے  9 پاکستانی شہری ہلاک

کویت کے شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں  9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔اطلاعات کے مطابق کویت کے شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مکان میں موجود 9 افراد جھلس گئے۔ کویتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے جب کہ واقعہ میں آگ بجھانے میں مصروف 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کویتی حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی کوئی فوری طوری پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کویت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے ہے۔

News Code 1865156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha