راولپنڈی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں اسکیم تھری رضا پلازہ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں اسکیم تھری رضا پلازہ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک  ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری عمار چوک میں رضا پلازہ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت علی، عائشہ شوکت، عمر شوکت، عمثان، حسن، فاطمہ اور محسن شوکت شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروالے سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور تمام افراد کی اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

News Code 1855921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =