28 جون، 2015، 1:03 PM

کراچی میں گرمی سے مزيد 26 افراد ہلاک

کراچی میں گرمی سے مزيد 26 افراد ہلاک

کراچی میں گرمی سے متاثرہ مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں گرمی سے متاثرہ مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاک  ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہرکے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گزشتہ رات سے اب تک مزید 26 افراد دم توڑ گئے جب کہ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال ذرئع کا کہنا ہے کہ گرمی کے متاثرہ 354 افراد اب تک اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1130 ہوچکی ہے جب کہ آزاد ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1200 سے زائد ہے۔

News ID 1856199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha