مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں گرمی سے متاثرہ مزید 23 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے اسپتال جناح اسپتال میں کل رات سے اب تک گرمی سے متاثرہ 100 افراد کو لایا گیا جن میں سے 13 افراد دم توڑ گئے جب کہ سول اورعباسی اسپتال میں بھی گرمی کے متاثرہ 5،5 افراد دم توڑگئے جس کے بعد آج ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی۔
پاکستان کے شہر کراچی میں گرمی سے متاثرہ مزید 23 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔
News ID 1856173
آپ کا تبصرہ