مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کے باعث کراچی کا 50 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اطلاعات کےمطابق کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوگیا جس کے باعث فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کیماڑی، لیاری، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈالمیا، کارساز، ملیر، طارق روڈ، لائنز ایریا، خالد بن ولید روڈ، ڈیفنس، اخترکالونی، قیوم آباد، کالا پل، کورنگی، لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں بھی خرابی سامنے آئی ہے جس کے کئی یونٹس نے کام کرنا بند کردیا ہے اور شہر کو 700 میگاواٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ