12 جولائی، 2015، 4:50 AM

کراچی کا بڑاحصہ پھر تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی کا بڑاحصہ پھر تاریکی میں ڈوب گیا

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے نتیجے میں ضلع شرقی، وسطی اور ملیر کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی بریک ڈاؤن کےباعث کلفٹن، گزری، ڈیفنس میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، ناظم آباد، رنچھوڑ لائن، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، طارق روڈ، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔شہر کے کئی بڑے شاپنگ سنٹرز میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث مارکیٹوں میں موجود عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی میں تیسری بار بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے ۔

News ID 1856545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha