22 ستمبر، 2015، 4:13 PM

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 15 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ شدید بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا اور 122 فیڈر بھی ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں کوٹ لکھپت، فیروزپور روڈ، اچھرہ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن، قذافی اسٹیڈیم، جوہر ٹاؤن، گنگا رام اور دیگر علاقہ شامل ہیں جب کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر تیز بارش کے باعث عمارت کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 74 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ صرف ایئرپورٹ پر 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

News ID 1858331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha