ممبئی اور اس کے گرد و نواح میں سیلاب سے 2 افراد ہلاک

ہندوستان کے شہر ممبئی اور اس کے گرد و نواح میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم و برہم کردیا ہے جبکہ بارشوں سے 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی اور اس کے گرد و نواح میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم و برہم کردیا  ہے جبکہ بارشوں سے 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موسلا دھار بارش نے ممبئی اور اس کے گرد و نواح کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوا ہے جس سے ریل اور ہوائی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ سڑکیں اور گلیاں تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں، اب تک ممبئی شہر میں 72 ملی میٹرجب کہ اس کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں 66  اور 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ حکام کے مطابق مہاراشٹرا کے علاقوں تھانے، پالگڑھ، ریگاڈ کے علاوہ پونے، کولہاپور، اورنگزیب آباد اورناشک میں مسلسل اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ممبئی میں ٹرینوں کی آمدورفت کے متاثر ہونے سے ہزاروں مسافر ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئےہیں۔

News Code 1855984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =