مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی ہندوستان میں سیلاب سے متاثرہ پل پر گزرنے والی 2 ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی حکام کے مطابق منگل کی رات مدھیہ پردیش کے علاقے ہردا میں مخالف سمتوں سے آنے والی دو ٹرینیں پل پر پٹڑی سے اتر گئیں۔ ویسٹ سینٹرل ریلوے کے ترجمان پایوش ماتھر نے بتایا کہ حادثہ کے فوراًبعد سینکڑوں مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ایک اور سرکاری عہدے دار نے بتایا کہ بوگیاں نہر میں نہیں گریں اورحادثہ میں 20 افراد ہلاک اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت ریلوے کے ترجمان انیل سکسینہ نے بتایا کہ مشک نہر میں طغیانی نے ممبئی سے آنے والی ٹرین کی آخری چار سے پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتار دیں۔انہوں نے بتایا کہ پٹنہ سے ممبئی آنے والی دوسری مسافر ٹرین کا انجن اور دو سے تین بوگیاں طغیانی کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں۔ خیال رہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں ہندوستان کا وسیع و عریض حصہ مون سون بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے جبکہ مغربی اور مشرقی ہندوستان میں سیلاب اور طغیانی سے تقریباً 180 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وسطی ہندوستان میں سیلاب سے متاثرہ پل پر گزرنے والی 2 ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1857147
آپ کا تبصرہ