مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے قریب اجمیر سیلداہ ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹرین کو حادثہ صبح 6 بجے کے قریب رورا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
آپ کا تبصرہ