امریکی شہر کنساس میں آگ لگنے کے باعث چار فائر فائٹرز زخمی

امریکی شہر کنساس میں آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر کنساس میں آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کنساس کے انڈیپنڈنٹ ایونیو میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ جبکہ آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جن میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
 

News Code 1858826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =