ممبئی میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ 21 منزلہ عمارت کی 13 ویں منزل پر پیش آیا اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور 14 ویں اور15 ویں فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کی بالائی حصے پر موجود افراد محصورہوکر رہ گئے جب کہ واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اور کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق زیادہ تراموات لفٹ میں دم گھٹنے سے ہوئیں جب کہ بعض زخمیوں کی  حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

News Code 1855641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha