مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے ایک اعصابی ہسپتال میں آتشزدگی سے کم ازاکم 21افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم لکڑی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاجبکہ شعلوں کی لپیٹ میں آکر عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی ۔
حکام کے مطابق جب آگ لگی تو اس وقت تقریباً70مریض اورطبی عملے کے چار ارکان عمارت کے اندر موجود تھے ، کم از کم 29افراد ایسے تھے جو نقل وحرکت آسانی سے نہیں کرسکتے تھے ، 57افراد کو ریسکیو کیاگیاجن میں سے 20کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔آگ لگنے کے بعد 600مربع میٹر پر پھیلاعمارت کا لکڑی کا چھت نیچے گرگیا۔
روس کے ایک اعصابی ہسپتال میں آتشزدگی سے کم ازاکم 21افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1860265
آپ کا تبصرہ