25 نومبر، 2024، 5:26 PM

اسلامی ممالک اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں، سینئر ایرانی عہدیدار

اسلامی ممالک اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں، سینئر ایرانی عہدیدار

ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے پارلیمان صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے پارلیمانی وفد کی سربراہی میں الجزائر کے دورے کے موقع اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابراہیم بوغالی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہباسلامی ممالک کی پارلیمنٹس صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

عزیزی نے اس ملاقات میں الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ملک کے انقلاب کی 70ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ملک کا یہ عظیم تاریخی انقلاب استعمار کے خلاف طویل عوامی جدوجہد اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ الجزائر نے اپنی آزادی کے راستے میں 15 لاکھ  افراد کو کھو دیا ہے اور ہم نے بھی اپنے ملک کی آزادی کے لئے لاکھوں شہیدوں کا لہو پیش کیا۔

عزیزی نے کہا کہ آج مغربی ایشیا ایک نازک مرحلے پر ہے، اس لیے میں الجزائر کی پارلیمنٹ کے جرأت مندانہ موقف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اگر صیہونی حکومت کو اب بھی نہ روکا گیا تو عالم اسلام کے تمام ممالک خطرے میں پڑ جائیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت قابل شکست ہے، لہذا اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس رجیم کے ہاتھوں لبنان، فلسطین اور غزہ کے نہتے عوام کے قتل عام اور نسل کشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ یقیناً غزہ کے عوام ہی اس جنگ کے حتمی فاتح ہیں لیکن اسلامی ممالک کو ان کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے اپنے الجزائری ہم منصب کو اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی جو عنقریب تہران میں منعقد ہونے والی ہے۔

  عزیزی نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ الجزائر نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں جاری کی گئی ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ہوگا کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ہے لیکن اگر ظالم پابندیاں اور دھمکیاں جاری ہیں تو پھر ہم سخت اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس ملاقات میں الجرائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابراہیم بوغالی نے دونوں ملکوں کے تاریخی اور علاقائی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کی حکومت اور عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

الجزائر کے اس اعلیٰ عہدے دار نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو دنیا میں منصفانہ حکومتوں کی حمایت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلسطین کی حمایت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور مزید جاری رکھیں گے اور یقینی طور پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی سیاسی فورمز میں الجزائر کا موقف ثابت ہے۔

News ID 1928371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha