مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے جنگی اطلاعاتی مرکز نے صیہونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کی مرکزی بیس "شراگا" بیس پر نئے میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنانی عوام کے دفاع میں مجاہدین نے دشمن کی "شراگا" بیس کو بڑے پیمانے پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کا یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ کئی ہیلی کاپٹر مقبوضہ حیفا میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کو رمبام ہسپتال پہنچانے کے لئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی لبنان سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں کئی بار خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔"
آپ کا تبصرہ