15 جولائی، 2015، 1:45 AM

آندھرا پردیش میں بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک

آندھرا پردیش میں بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں مذہبی تہوار  کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کےعلاقے راجہ مندری میں بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد پشکرم میلے میں دریائے گوداوری میں نہانے کے لئے گھاٹ کے داخلی دروازے کی جانب دوڑ لگارہی تھی، ہندو عقائد کے مطابق دریا میں نہانے سے انسان کے گناہ دھل جاتے ہیں اسی سلسلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے دروازہ کھلنے پر دریا کی جانب دوڑ لگائی اور متعدد افراد گرتے ہوئے بھیڑ کے پاؤں تلے روندے گئے۔

حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں 27 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News ID 1856630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha