سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست ہما چل پردیش کے ضلع کلو میں سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست ہما چل پردیش کے ضلع کلو میں سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکھ زائرین ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر برنالا سے ہماچل پردیش جا رہے تھے کہ ضلع کلو میں بس ڈرائیورسے بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے، بس میں سوار 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث حادثے میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 20 افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

News Code 1856855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =