21 جولائی، 2017، 12:42 AM

ہندوستان میں بس حادثے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک

ہندوستان میں بس حادثے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ہماچل پردیش کے مشہور سیاحتی مقام شملہ سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ بس میں مجموعی طور پر 40 افراد سوار تھے جو ضلع کنور سے سولان کی جانب جا رہے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ان کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 19 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

News ID 1874012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha