25 اکتوبر، 2011، 3:49 PM

ہندوستان

ہماچل پردیش میں بس حادثے میں پانچ خواتین سمیت 25افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں بس حادثے میں پانچ خواتین سمیت 25افراد ہلاک

مہر نیوز- 25 اکتوبر 2011ء:ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 25افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 25افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ ہماچل کے قصبہ بیلاسپور میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 25 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئےفوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1443367

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha