مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حملے کی صورت میں فلسطینی مزاحمت کی مکمل حمایت اور یمنی مسلح افواج کی ہمہ وقت تیار حالت کا اعلان کیا ہے۔
انصاراللہ نے فلسطینی عوام اور مزاحمت کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی صورت میں یمنی مسلح افواج دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بیان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ کی مکمل ناکہ بندی اور انسانی امداد کی بندش کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ امریکی حمایت کے تحت ہونے والے اسرائیلی مظالم اور جنگی جرائم کے خلاف مزاحمت کریں۔
انصار اللہ نے عرب ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف واضح مؤقف اپنائیں اور غزہ کے نہتے شہریوں کو بچانے اور محاصرے کو توڑنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ