12 مارچ، 2025، 12:53 PM

یمنی فوج کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، عرب ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، مقاومت فلسطین

یمنی فوج کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند، عرب ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، مقاومت فلسطین

تحریک جہاد فلسطین نے یمن فوج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک سے بھی فلسطینیوں کی عملی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے یمن کی جانب سے صہیونی حکومت مخالف کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کو سراہتے ہوئے دیگر عرب اور اسلامی ممالک سے بھی اسی قسم کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے صہیونی جہازوں پر حملوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا یہ حملے اس وقت کیے جا رہے ہیں جب تل ابیب مسلسل غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

تحریک اسلامی جہاد نے ایک بیان میں یمنی مسلح افواج کے ان حملوں کو سراہا اور کہا کہ یہ جرات مندانہ اقدام اسرائیل اور اس کے حامیوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ غزہ کی محصور آبادی کے لیے امدادی راستے کھولے جاسکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یمنی فوج کی یہ کارروائیاں ان کے اصولی اور جرات مندانہ موقف کا ثبوت ہیں، جو انہوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق کے دفاع میں اختیار کیا ہے۔

اسلامی جہاد تحریک نے تمام عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اسی طرح کا موقف اپنائیں اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنی حمایت کا عملی مظاہرہ کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی برادری کی خاموشی کے خلاف ایک موثر پیغام ہیں اور یہ ثابت کرتی ہیں کہ یمنی عوام فلسطینی قوم اور ان کی مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News ID 1931039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha