مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کے نئے ڈرون "یافا" کا نام دراصل غزہ کی مزاحمتی قیادت نے تجویز کیا ہے اور یہ فلسطین کے تاریخی تشخص سے وابستگی کی علامت ہے۔
انصاراللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ نام خود غزہ کی مزاحمت نے منتخب کیا ہے، اور ہم فلسطینی شہروں کے اصل اور تاریخی ناموں کو کبھی ترک نہیں کریں گے۔
انہوں نے صہیونی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو ایک جنگی مجرم اور قابض ہیں۔ انہیں نہ یمن کو دھمکانے کا کوئی حق حاصل ہے اور نہ ہی اس کی جرائت رکھتے ہیں۔
یمنی رہنما نے اسرائیل کے خلاف ان کی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ انصاراللہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور رہے گی۔
آپ کا تبصرہ