27 ستمبر، 2024، 7:04 PM

یمن کا امریکی بحری جہازوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ

یمن کا امریکی بحری جہازوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف سب سے بڑے بحری آپریشن میں تین امریکی جنگی جہازوں کو 23 بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں تین امریکی بحری جہازوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں سے آگاہ کیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل "یحیی سریع" نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں صنعاء کے عوام کے عظیم مارچ سے خطاب کے دوران کہا: بحیرہ احمر میں ایک غیر معمولی آپریشن میں امریکی دشمن کے تین جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کی بحریہ اور میزائل اور ڈرون یونٹ کا یہ مشترکہ آپریشن 23 بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے کیا گیا اور خدا تعالیٰ کی مدد سے میزائل اور ڈرون براہ راست مطلوبہ ہدف پر جا لگے۔

یحییٰ سریع نے واضح کیا: یہ آپریشن "فتح موعود اور جہاد مقدس"جنگ کے فریم ورک میں سب سے زیادہ وسیع آپریشن تھا جس میں طوفان الاقصیٰ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا جواب دیا گیا اور ساتھ ہی تل ابیب میں مقبوضہ عسقلان پر "فلسطین 2" بیلسٹک میزائل اور "یفا" ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

  یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم اور لبنان کی اسلامی مزاحمت کی حمایت میں مزید کارروائیاں کرنے کے لیے تیار ہیں جو امریکہ کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کارروائیاں غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

News ID 1926950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha