4 مارچ، 2025، 10:00 PM

فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ کی تعمیر نو پر زور دیتے ہیں، شاہ عبداللہ

فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ کی تعمیر نو پر زور دیتے ہیں، شاہ عبداللہ

اردن کے بادشاہ نے قاہرہ میں عرب سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ کی تعمیر نو پر زور دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے قاہرہ میں عرب سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ کی تعمیر نو پر زور دینا چاہیے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کے انتظام اور مغربی کنارے کے ساتھ اس کے تعلق کے لیے ایک واضح اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔ ہم مغربی کنارے میں خاص طور پر رمضان کے مہینے میں کشیدگی کے خاتمے پر بھی زور دیتے ہیں۔

 اردن کے بادشاہ نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد حل ہے جو مشرقی یروشلم کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی مخالفت پر زور دیتے ہیں۔ 

عبداللی دوم نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کی مدد اور یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

News ID 1930861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha