ہماچل پردیش میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں سکھوں کے گردوارے پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش میں سکھوں کے گردوارے پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ ہماچل پردیش کے ضلع کولو میں پیش آیا۔ شدید بارشوں کے باعث سکھوں کے مشہور گردوارہ مانی کرن صاحب میں اچانک مٹی کا تودہ گر گیا۔ حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 15زخمی ہو گئے ہیں۔تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

 

 

News Code 1857496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha