7 فروری، 2016، 4:10 PM

آسٹریا میں برف کا تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک

آسٹریا میں برف کا تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک

آسٹریا میں کوہ الپس پر برف کا تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا میں کوہ الپس پر برف کا تودہ گرنے سے 5  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 27 افراد پر مشتمل سکینیگ کرنے والے دو گروپ برف کے تودے کی زد میں آئے ہیں۔برف کا تودہ ڈیڑھ کلو میٹر سے زائد طویل اور 16 فٹ سے زائد چوڑا تھا۔
امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ  پر پہنچ گئ ہیں ،ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔

News ID 1861657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha