ہندوستان میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاستوں اُڑیسہ، مغربی بنگال اور منی پور میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک اورلاکھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  ریاستوں  اُڑیسہ، مغربی بنگال اور منی پور میں طوفانی بارش کے نتیجے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک اورلاکھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق ریاست میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں  48 افراد کی ہلاکت اور بردوان، مرشد آباد، مدناپوراور دیگر ضلعوں میں سیلاب سے بندوں میں شگاف پڑنے اورقومی شاہراہوں کی تباہی کے  بعد امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ کلکتہ میں روز سے جاری مسلسل بارشوں سے شہرمیں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

ادھر منی پور میں موسلادھار بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد  ہلاک ہوگئے جب کہ ریاست اڑیسہ میں طوفانی بارش نے سیکڑوں دیہاتوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں5 لاکھ سے زائد افراد  متاثر ہوئے ہیں۔

News Code 1857088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =