ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں دیہاتوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں دیہاتوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے اعلان کیا کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 8 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور تقریباً 50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، ریاست آسام میں دریاؤں میں طغیانی آنے سے 1600 دیہات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست آسام کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

News Code 1857859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =