13 اکتوبر، 2015، 12:37 PM

کراچی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین اور 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

کراچی میں مٹی کا تودہ گرنے سے  3 خواتین اور 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کے بلاک ون میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین اور 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کے بلاک ون میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین اور 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک خالی پلاٹ میں قائم جھگیوں پر مٹی کا تودا گر گیا۔ لوگ اپنے پیاروں کی تلاش کےلیے ایک دوسرےکو مدد کےلیے پکارتے رہے اور2 گھنٹے تک اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیوں پرمجبور رہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری پہنچی تو امدادی کارروائیوں میں تیزی آئی اور رینجرز اہلکاروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امدادی کارکنوں نے 13 افراد کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 خواتین اور سات بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ میتوں کو آج ہی ان کے آبائی علاقے بھجوا دیا جائے گا۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ قدرتی آفت ہے تاہم اس میں دہشت گردی کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی روشنی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1858824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha