18 مئی، 2016، 5:28 PM

سری لنکا میں 200 سے زیادہ خاندان مٹی کے تودے تلے دب گئے

سری لنکا میں 200  سے زیادہ خاندان مٹی کے تودے تلے دب گئے

سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں، مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اور سیلاب کے نتیجے میں دو سو سے زیادہ خاندان مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں جن میں سے 13 افراد کی لاشیں اور 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں، مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اور سیلاب کے نتیجے میں دو سو سے زیادہ خاندان مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں جن میں سے 13 افراد کی لاشیں اور 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کیگال کے تین دیہاتوں میں دو سو سے زیادہ خاندانوں کے مٹی کے تودے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن میں سے اب تک 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 150 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم 60 سے زائد مکانات مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق وٹللا، ڈیہویٹا، بیڈیگاما، ویلیگاما اور گالنیوا اضلاع سے تھا جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں بجلی کا کرنٹ لگنے اور مٹی کے تودے گرنے سے ہوئیں۔
سرکاری اعداد د شمار کے مطابق سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے اب تک تقربیاً 3,50,000 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

News ID 1864098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha